مکہ کالونی: گھر میں آتشزدگی سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

10-17-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مکہ کالونی میں سیون اَپ پھاٹک کے قریب ایک گھر کی دوسری منزل پر آگ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو بچہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت حسان ولد جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ پولیس نے بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔