پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار تبدیل
10-17-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار یکم نومبر 2026 تا 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل ہوں گے ،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات پنجاب بر کی سول وسیشن عدالتیں صبح 9سے شام 4بجے تک کا م کر یں گی ، جبکہ جمعہ کے روز عدالتوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔