پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے کا آج آخری روز

10-17-2026

(لاہور نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں میلے کے دوسرے روز 65 ہزار کتب فروخت ہوئیں۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق دو روز کے دوران فروخت ہونے والی کتابوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  کتاب میلے میں طلبہ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کتاب میلہ آج بروز ہفتہ شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔