پولٹری مصنوعات کے دام، برائلر کے نرخ 21 روپے بڑھ گئے
10-17-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 21 روپے فی کلو بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 533 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 340 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 354 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 890 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کیلئے گوشت اور انڈوں کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔