لاہور میں سورج کے تیور دوبارہ سخت، فضائی آلودگی میں شہر تیسرے نمبر پر آگیا

10-17-2026

(لاہور نیوز) شہر میں سورج نے دوبارہ اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے، فضائی آلودگی میں شہر تیسرے نمبر پر ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 245 جبکہ ایف سی کالج کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 267 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو آلودہ فضا کا سامنا ہے۔