جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں جعلسازی کا ملزم ہلاک
10-17-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں ملزم عثمان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا، ملزم کے خلاف جعل سازی اور پولیس کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کو مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔