سرکاری نرخ نامے کے برعکس سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان

10-17-2026

(لاہور نیوز)سرکاری ریٹ لسٹ میں دو سبزیوں کے نرخ بڑھا دیے گئے، تاہم تمام سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

 سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں نرخوں میں فرق کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کا خشک پیاز پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم درجہ اول کے ٹماٹر کی قیمت پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ لہسن ہرنائی کی سرکاری قیمت 350 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کا چائنیز لہسن پرچون مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کے ادرک کی سرکاری قیمت 365 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں ادرک 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ لیموں کی سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں اس کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 110 روپے فی کلو ہے، تاہم دکاندار 180 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔ دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ آلو کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ 35 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ اول کا آلو پرچون بازاروں میں 50 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو ہے، لیکن درجہ اول کی شملہ مرچ 280 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ کھیرا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کے نرخ 180 روپے فی کلو تک ہیں۔ پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو ہونے کے باوجود پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ موٹی پھلیوں کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ان کے نرخ 180 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو کے مقابلے میں پرچون بازاروں میں 120 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے، جبکہ بھنڈی کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اس کے نرخ 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ گاجر کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 220 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ گھیا توری کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے نرخ 230 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے جاری ہونے کے باوجود ان پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جا رہا، جس کے باعث عام صارفین کو مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔