گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا

10-16-2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنی استاد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

  اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ صرف میری ٹیچر نہیں بلکہ میری ماں ہیں، میں 4 سال کی عمر میں ان کے پاس گیا تھا، بورڈنگ سکول جانے تک انہوں نے ہی مجھے پالا اور پانچویں جماعت تک پڑھایا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اپنے بچوں کی طرح پالا، آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی، میری شخصیت کی تعمیر میں میری میڈم، میری ماں کا بہت بڑا اور اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آج اسی احترام میں انہیں اپنی کرسی پیش کی ہے تاکہ وہ یہاں تشریف رکھیں۔