لاہور: 229 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 286 زخمی

10-16-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 229 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 286 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 106 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔