نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج

10-16-2026

(لاہور نیوز) جیل روڈ پر خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے پولیس اہلکار اے ایس آئی غافر نوید کو گرفتار کرکے تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس اہلکار پر تیز رفتاری اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزامات ہیں  اے ایس آئی غافر نوید جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا. پولیس اہلکار  نے خاتون کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے 5 لاکھ روپے ادا کردیے، جبکہ خاتون اور اہلکار کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے طے پا گیا۔ تاہم معاملہ طے پانے کے باوجود اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری رہے گی  ایس ایس پی آپریشنز لاہور واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ وردی قانون سے بالاتر ہونے کا اختیار نہیں دیتی اور قانون کی پاسداری شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر یکساں لازم ہے. ان کا کہنا تھا کہ الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔