ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات
10-16-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بڑی صنعتوں کی مجموعی ترقی میں اضافہ ہوگیا، پاکستان ادارہ شماریات نے صنعتی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک سال کے دوران 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں 5 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی مجموعی کارکردگی میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق آٹو سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیٹرولیم سیکٹر میں 31.9 فیصد اور ملبوسات کی صنعت میں 10.9 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد جبکہ آئرن سیکٹر میں 11.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے کی مجموعی کارکردگی میں اضافے کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی اور پیداوار کی شرح مختلف رہی۔