مستی گیٹ، خوفناک حادثہ، 22 ویلر ٹرالر تلے آ کر 2 نوجوان جاں بحق
10-16-2026
(لاہور نیوز) مستی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں نوجوان 22 ویلر ٹرالر کو کراس کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے گر گئے اور ٹرالر کے پچھلے ٹائروں تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے رپورٹ طلب کر لی۔