ایف آئی اے کی موچی گیٹ میں کارروائی، جعلی مصنوعات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
10-16-2026
(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے موچی گیٹ لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رحمن اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران موچی گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبینہ طور پر متعلقہ کمپنی کی اجازت کے بغیر اس کی مصنوعات تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔