تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے سے خاتون کی لاش برآمد
10-16-2026
(لاہور نیوز) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب سے 40 سے 45 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واقعے سے متعلق اصل حقائق سامنے آئیں گے۔