ہاکی کا عالمی مقام بحال کرنے کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، احسن اقبال

10-16-2026

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان ہاکی کا عالمی مقام بحال کرنے کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو مالی معاونت اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے ہاکی کا سنہری دور بحال کیا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تربیت، جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط عالمی سطح پر کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو نارووال نیشنل اسپورٹس سٹی مستقل تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی، جہاں 14 کھیلوں کیلئے عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت، کھیلوں کی تنظیموں اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان ہاکی میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کر سکے گا۔