انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع
10-16-2026
(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس سے قبل بھی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پہلے مرحلے پر 15 روز کی توسیع کی گئی تھی۔