تھانہ کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 11 سالہ مغوی بچہ عبداللہ بازیاب

10-16-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 11 سالہ بچے عبداللہ کے اغواء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کو بچے کی جلد بازیابی کا ٹاسک دیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے بچے کے اغواء کا مقدمہ نمبر 5244/26 دفعہ 363 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق بچے کی بازیابی کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔