خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام

10-15-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے یونیورسٹیز کے تعاون سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا، ڈرائیونگ سکول بحریہ ٹاؤن اور مناواں میں 34 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت دی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) سید عبدالرحیم شیرازی نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین خود رکشہ چلا کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہوں گی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی، معاشرتی اور سماجی ترقی کے لیے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔