لاہور ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی تاریخ سامنے آگئی
10-15-2026
(لاہور نیوز) لاہور ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔
دو روزہ ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر 18 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔