محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی
10-15-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی جبکہ شہر میں صبح ہونیوالی بارش کےبعد سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے۔