لاہور میں 245 ٹریفک حادثات، 307 افراد زخمی
10-15-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثات میں307 افراد زخمی ہوئے، 124 افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 183 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئی ہیں۔