ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی
10-15-2026
(لاہور نیوز) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہو گئے، سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
بابر اعظم کی سالگرہ کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں ان کے بھائیوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، رپورٹس کے مطابق کرکٹ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں۔ بابر اعظم کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔