معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ
10-15-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق معاذ صداقت 187 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 45ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ صائم ایوب 4 درجے تنزلی سے 42ویں نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم اور حسن نواز بھی تین تین درجے تنزلی سے بالترتیب 48ویں اور 52ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بولنگ میں ابرار احمد ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سلمان مرزا 9 درجے ترقی سے 14ویں پوزیشن پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔