جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 گاڑیاں ضبط
10-15-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر 10 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پکڑی جانے والی گاڑیوں پر ملزمان نے ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں، جن کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی گئی۔ ایس پی ڈولفن کے مطابق تحویل میں لی گئی تمام گاڑیوں کو قانونی کارروائی کیلئے لاہور کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔