لاہور کے 100 سکولوں میں ’’لائبریری آن ویل‘‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری

10-15-2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 سرکاری سکولوں کیلئے ’’لائبریری آن ویل‘‘ منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئندہ چند روز میں کریں گی، منصوبے کے تحت لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں قائم 20،20 سکولوں کو ’’لائبریری آن ویل‘‘ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد طلبہ میں کتابیں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق ’’لائبریری آن ویل‘‘ میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ آن لائن کتابیں بھی دستیاب ہوں گی تاکہ طلبہ جدید تعلیمی وسائل سے بھی استفادہ کر سکیں۔ منصوبے کے تحت ہر ’’لائبریری آن ویل‘‘ روزانہ دو، دو سکولوں کا دورہ کرے گی اور طلبہ کو کتابوں تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔