پنجاب پولیس میں 6 افسران کے تبادلے، نئی تعیناتیاں کر دی گئیں

10-15-2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں 6 پولیس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شائستہ ندیم کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دانیال احمد کو اے آئی جی لاجسٹکس، سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح علی اختر کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور، عاطف شہزاد کو ایس پی انویسٹی گیشن چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضیاء اللہ کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی، اسپیشل برانچ لاہور، جبکہ حافظ عطا الرحمن کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی، اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔