لاہور میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی
10-15-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، شہر کے آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ دوسری جانب بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 97 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 166 جبکہ سفاری پارک کے علاقے میں 172 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ واسا لاہور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق سب سے زیادہ بارش شادی پورہ میں 27.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واسا کے مطابق ایئرپورٹ پر 27 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 26.8 ملی میٹر، اپر مال میں 24.8 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 22.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تاج باغ ڈسپوزل پر 22 ملی میٹر، تاج پورہ ایس ڈی او آفس میں 20.6 ملی میٹر، گلشن راوی میں 19.4 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 18.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 18.2 ملی میٹر، جیل روڈ پر 17 ملی میٹر، مناواں میں 16.4 ملی میٹر، اسلام پورہ بازار میں 15.6 ملی میٹر اور شاہدرہ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا صدیق پورہ سینٹر میں 14.6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 12.4 ملی میٹر، شاد باغ ڈسپوزل پر 11.8 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 10.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 10 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 9.6 ملی میٹر، ٹھوکر نیاز بیگ میں 9 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن ڈسپوزل پر 8.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مزید اعداد و شمار کے مطابق کاہنہ ایس ڈی او آفس میں 8 ملی میٹر، جوبلی ٹاؤن میں 7.2 ملی میٹر، مغلپورہ ایس ڈی او آفس میں 5 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 3.2 ملی میٹر، سگیان میں 2.4 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس روڈ پر سب سے کم 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔