گڑھی شاہو ٹریفک حادثہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس،ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا حکم
10-15-2026
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو کے علاقے میں علامہ اقبال روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب نے افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور اور دیگر عملے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔