لاہور: کرپشن، اختیارات سے تجاوز پرمزید ایس ایچ اوز عہدوں سے فارغ
10-14-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر متعدد ایس ایچ اوز کو انکے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ایس ایچ او داتا دربار رضوان جاوید، ایس ایچ او پرانی انارکلی زین کھوکھر اور ایس ایچ او نیو انارکلی کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق باٹا پور، غازی آباد اور سول لائنز کے ایس ایچ اوز کی سیٹیں تحال خالی ہیں۔ اسی طرح پولیس سٹیشن راوی روڈ، لیاقت آباد بھی بغیر ایس ایچ او کی تعیناتی کے بغیر چل رہے ہیں۔