وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی شاہین آفریدی سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو
10-14-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں ابھرتے ہوئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ملاقات میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔