مصطفیٰ آباد، گھریلو جھگڑے کے دوران پہلی منزل سے گر کر خاتون جاں بحق
10-14-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد، دھرم پورہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر دھکا لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق خاتون شمیم پہلی منزل سے نیچے گریں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔