کاہنہ: گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو 5 گولیاں مار کر قتل کر دیا

10-14-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران 42 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عذرا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے بیٹے عرفان نے مبینہ طور پر پانچ گولیاں مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں سابق سسر، تایا، چچا، سابق شوہر اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عرفان کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔