لاہور میں خنکی بڑھنے لگی، فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک
10-14-2026
(لاہور نیوز) شہر کی فضا میں خنکی کا احساس بڑھنے لگا، جس کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج دوپہر کے اوقات میں بارش کے 20 فیصد امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں نویں نمبر پر آگیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق جی ٹی روڈ کے علاقے میں آلودگی کی شرح 234 جبکہ سفاری پارک کے علاقے میں 200 ریکارڈ کی گئی۔