مسلسل 25 منٹ بیٹھنے سے پٹھوں کی سرگرمی متاثر ہونے کا انکشاف

10-14-2026

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی سوئن برن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق 25 منٹ سے زائد مسلسل بیٹھنے سے پٹھوں کی سرگرمی کم ہونے لگتی ہے، جس سے طویل مدت میں دل کی بیماری اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

طبی جریدے این جے پی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے خصوصی سینسرز کی مدد سے بیٹھنے کے 7 ہزار سے زائد دورانیوں کا جائزہ لیا، تحقیق کے مطابق مسلسل بیٹھنے سے پٹھوں کی سرگرمی میں کمی خون کی روانی اور شکر کے پٹھوں تک پہنچنے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر 25 منٹ بعد مختصر وقفہ لے کر چلنے پھرنے، جسم کی پوزیشن بدلنے یا معمولی جسمانی حرکت سے پٹھوں کی سرگرمی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔