وزیراعلیٰ پنجاب کے سکواڈ میں شامل کانسٹیبل گھر میں گولی لگنے سے زخمی

10-14-2026

(لاہور نیوز) بیدیاں روڈ پر ملکوں کے گاؤں کا رہائشی وزیراعلیٰ پنجاب کے سکواڈ میں شامل پولیس کانسٹیبل گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ کانسٹیبل محمد عمر ارشاد گھر میں بندوق کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ گولی لگنے سے کانسٹیبل عمر ارشاد کی ٹانگ زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔