بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز
10-13-2026
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے اور لائسنس چیکنگ مہم مزید سخت بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے چالان کیے جا چکے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور تمام اضلاع میں لائسنس چیکنگ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔