خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی وجہ سکیورٹی ایشوز تھے، سپیکر پنجاب اسمبلی

10-13-2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں گورنر راج اور ایمرجنسی کی وجوہات سکیورٹی کے مسائل تھے۔

ورلڈ بینک کی غربت سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال اور غربت سے متعلق رپورٹ پر کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب امن چاہتے ہیں۔