ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

10-13-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرنوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع  ہے۔ بعداز دوپہر لیہ، بھکر،نورپورتھل، ملتان،رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری  کی بھی  توقع ہے۔