آخری ٹی 20: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

10-13-2026

(لاہور نیوز) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دی، 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 133 رنز بنا سکی۔