لاہور: 296 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 352 زخمی
10-13-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 296 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 352 افراد زخمی ہوئے، 122 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے جبکہ 230 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو کے مطبق حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔