پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے
10-13-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، جبکہ ایک افسر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
زبیر احمد اعجاز کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں، تنویر مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح قیصر عباس رند کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد مقرر کر دیا گیا ہے، اسامہ شیرون کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے جس کے بعد انہیں ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز تعینات کر دیا گیا۔ دوسری جانب خالد محمود ٹیپو کی بطور چیف ہیڈ کوارٹرز پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) تعیناتی روک دی گئی، حکومت پنجاب کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں اور نئی تعیناتیوں سے متعلق انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔