سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: لیاقت بلوچ
10-13-2026
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر بات کی ہے، جماعتِ اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے بدنیتی پر مبنی اقدام کو آئینی عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے، حکومت آئین کے غلط استعمال کی غلطی تسلیم کرے، حکومت سنگین اقدامات واپس لے کر اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔