عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا، چاندی مستحکم
10-13-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا اور چاندی مستحکم ہو گئی۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 6532 روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 4183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔