پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، برائلر گوشت 14 روپے سستا ہو گیا
10-13-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، برائلر گوشت 14 روپے سستا ہو گیا۔
پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی فارم گیٹ قیمت 350 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 364 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 378 روپے فی کلو فروخت کرنے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود شہریوں کو سرکاری نرخوں پر پولٹری مصنوعات کی دستیابی اور بازاروں میں مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد سے متعلق صورتحال کا سامنا ہے۔