وفاقی وزیر عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
10-13-2026
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔