لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ، بارش کی پیشگوئی

10-13-2026

(لاہور نیوز) باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، برکی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 224، ماڈل ٹاؤن کا 220 جبکہ کاہنہ کا 216 ریکارڈ کیا گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 199 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے، تاہم بارش کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کتنی کمی آئے گی، اس کا انحصار بارش کی شدت اور موسمی حالات پر ہو گا۔