روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر سستا ہو گیا
10-12-2026
(لاہور نیوز) روپے کی قدر میں بہتری : ڈالر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے سے نیچے آ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے سے کم ہوکر 276.97 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 278.83 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 5 پیسےمہنگا ہو کر 313.10 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 28 پیسے مہنگا ہوکر 369.95 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.12 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہوکر 74.40 روپے کا ہوگیا