سرکاری عازمین حج سے ڈیجیٹل پورٹل سےواجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری
10-12-2026
(لاہور نیوز) سرکاری عازمین حج سے ڈیجیٹل پورٹل سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے۔
اب تک 51 ہزار 500 عازمین نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی، 26ہزار افراد نے ون لنک ،2 ہزار 126 افراد نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی، 23ہزار 2 سو افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے کیش رقم جمع کروائی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط کی مد میں 32 اعشاریہ 6 ارب موصول ہوئے، حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد برقرار ہے۔ سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ۔ دوسری قسط سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ دوسری قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں درخواست منسوخ کر کے جمع شدہ رقم واپس کر دی جائیگی۔