صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا

10-12-2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کل 13 اکتوبر کو سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل 13 اکتوبر کو  شام پانچ بجے ہو گا، سینٹ سیکرٹریٹ کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اس سے قبل صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13,اکتوبر، 2026 کو شام 6:15 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ صدر  نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 30 واں اجلاس ہو گا۔