قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لاکھوں روپے کے انجکشن ایکسپائر
10-12-2026
(لاہور نیوز) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لاکھوں روپے کے انجکشن مبینہ طور پر ایکسپائر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مورفین انجیکشن کی 3 ہزار ایمپولز ایکسپائر ہو گئیں، مورفین انجیکشن شدید درد میں آرام کے لیے استعمال ہوتا ہے، ہزاروں ایمپولز ضائع ہو گئے ہیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سال 2023 میں 6 ہزار مورفین ایمپولز خریدی گئیں۔ نصف تعداد ایکسپائر ہونے پر سوالات اٹھ گئے۔مورفین انجکشنز اینٹی نارکوٹکس فورس اورمحکمہ صحت کی منظوری کے بعد ہسپتال کو مہیا کی جاتی ہے۔مورفین انتہائی حساس اور قانونی طور پر کنٹرول شدہ دوا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات کی خریداری ۔ فراہمی اور واپسی مخصوص ضابطوں کے تحت ہوتی ہے۔ ادویات بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی جس کو مخصوص طریقہ سے استعمال کی جاتی ہے، ایکسپائر ادویات اسی کمپنی کو واپس کی جارہی ہے۔ ایکسپائر ادویات کے بدلے نیا اسٹاک ملے گا۔ اسپتال کو ایکسپائر ادویات دے کر نئی ادویات ملنے پر رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔